Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد:  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سمری وارت پیٹرولیم کو بھیج دی گئی ہے جس میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 9.10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مٹی کا تیل بھی 6.2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے فی یٹر مہنگا کرنے کی تجویز سمری یں میں شامل ہے۔
تجویز کردہ قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:-  - - -ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑ ھ رہا ہے؟

شیئر: