Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور سعودی عرب کشیدگی پر قابو پالیں گے، ترکی الفیصل

واشنگٹن۔۔۔۔سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کیا کہ گزشتہ 70برسوں کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بہت سارے چیلنجوں اور بحرانوں سے گزرے۔ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی تعلقات کے مطلع پر چھائے ہوئے بادل چھٹ جائیں گے۔ امریکہ اور برطانیہ میں متعین سابق سعودی سفیر نے واشنگٹن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ گزشتہ برسوں کے دوران بہت سارے مسائل اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے متعدد امور میں ایک ساتھ چلتے رہے ۔ اگر دونوں ملکوں کے قائدین یعنی سعودی عرب کے 6فرمارواؤں اور امریکہ کے 13صدور پُرعز م نہ ہوتے تو دونوں ملک درپیش چیلنجوں سے کسی طور نہ نمٹ سکتے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -اداروں کی درجہ بندی کیلئے اعلیٰ کمیٹی تشکیل

شیئر: