Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی 4 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں

اسلا م آباد...قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر 2017 سے 16 اکتوبر 2018 تک 4 ہزار 225 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔پاکستانی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ 2017ءسے 16 اکتوبر 2018ءتک ہندوستانی فوج کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر 4225 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاکستانی فوج بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے۔

شیئر: