Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دوا ساز کمپنی سدیر نے کینسر کی 11دوائیں تیار کرلیں

    جدہ- - - -  کینسر کی دوا تیار کرنے والی پہلی سعودی کمپنی نے گیارہ دوائیں نصف قیمت پر مارکیٹ میں متعارف کرا دیں۔ یہ بات کمپنی "سدیر"کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر یاسر العبیداء نے الوطن اخبار کو بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کمپنی نے کینسر کے علاج  کیلئے گیارہ دواؤں کا اندراج سعودی ایف ڈی اے میں کرا لیا ہے۔ کمپنی کے قیام پر صرف 2برس گزرے ہیں۔ اس کی دوائیں نصف قیمت پر مارکیٹ کو مہیا ہوں گی۔ اس کی بدولت مملکت میں صحت نگہداشت کا ماحول بہتر ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ افراد مناسب قیمت پر دوائیں حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی دوا سازی کے شعبے میں سعودائزیشن کی پالیسی کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ کمپنی کا سنگ بنیاد اپریل 2016ء میں وزیر تجارت نے رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -قصیم: شاہ سلمان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب

شیئر: