Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 21 ایس اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے ایکس 21 ایس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ فون ویوو وی 11 سے ملتا جلتا ہی ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6.41 انچ امولڈ ڈسپلے ،اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔سیکیورٹی کے لیے فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ سیلفی کیلئے 24 میگا پکسل کے کیمرے کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 360 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: