Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے،اعتزاز

اسلام آباد ... پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔ 10سال سزا کی معطلی نواز شریف کے لئے غیر معمولی ریلیف ہے ۔ نواز شریف شریف اور مریم اس وقت خاموش ہیں لیکن شہباز شریف پر دھڑا دھڑ مقدمات بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو قومی اسمبلی میں بہترین پلیٹ فارم مل گیا ۔ وہ سوشل سیکٹر میں بھی کافی متحرک ہیں ۔ ان کی تقاریر کی کافی تعریفیں سنی گئی ہیں ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود ہی بتائیں گے وہ کب تک خاموش رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وزرت عظمی کے لئے شہباز شریف کو تسلیم نہیں کرنا چاہتی تھی جو عوام کے مفاد میں بات کرے گا ۔ پیپلزپارٹی اس کی حمایت کرے گی ۔ پیپلزپارٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ جو بھی اقتدار میں آئے اپنی مدت پوری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے11سال جیل کاٹی ہے ان پر مقدمات قائم کرنے والے تو 11ماہ بھی جیل کاٹنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی بعض وجوہ کے باعث زیادہ متحرک نہیں ہوسکی ۔ 

شیئر: