Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی خدمات نہیں بھولیں گے ،افغان سفیر

پشاور...پاکستان میں افغاان  سفیر ڈاکٹر عمر ذاخیل وال نے کہاکہ افغانستان اور خطے کے امن کےلئے کوشاں ہیں اسی لئے ماسکو میں ہونے والے امن مذکرات کا حصہ بنے ۔ آئندہ بھی امن کے قیام کےلئے کوئی بھی کوشش ہو گی تو ساتھ دینگے ۔دونوں ممالک میں بد اعتمادی اور خوف کی جگہ بہتری کی جانب سفر شروع ہوا ہے۔دونوں ملکوں میں قربتیں بڑھیں گی تو طاہر داوڑ جیسے واقعات کا سدباب ہوگا ۔مولانا سمیع الحق کے وا قعہ پر افسوس ہے۔ امن کےلئے بہت لوگوں نے قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 40 سال تک کھلے دل سے افغانوں کو جگہ دی اور خدمت بھی کی جو کبھی نہیں بھولیں گے۔ پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہوگا۔ پاکستان کے تجارت اور دوسری خدمات میں افغان مہاجروں نے اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال بعد بھی افغان جنگ ختم نہیں ہوئی تو کب ہوگی ۔ افغانوں کو پاکستان کی شہریت دینے کی بجائے مصالحت کی کوشش ہونی چاہیے تاکہ افغان اپنے گھر چلے جائیں ۔

شیئر: