Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفریدی کا بیان ،ہندوستانی میڈیا کی پھر بدنیتی

 کراچی (صلاح الدین حیدر) ہندوستانی میڈیا نے پھر اپنی بدنیتی اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دے دیا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔ ہندوستانی میڈیا نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کی فکر چھوڑے اور صرف اپنے 4 صوبوں کا خیال رکھے تو بڑی بات ہے۔ شاہد آفریدی نے فوری طور پر ٹوئٹ کر کے اپنے بیان کی تردید کی اور کہا کہ میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ ہندوستانی میڈیا کا یہ طریقہ کوئی نیا نہیں وہ ہمیشہ ہی پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ شاہد آفریدی کے بیان کا بھی یہی حشر ہوا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے ہیں انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے میری ویڈیو نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔ آفریدی محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ہمیشہ ہی ملک کی خدمت میں آگے آگے رہے اور کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ اس نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی ہے۔ اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے۔ ہندوستان یا ہندوستانی میڈیا کو ہر وقت پاکستان مخالف مواد کی تلاش رہتی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر پاکستانی کی طرح میں بھی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرتا ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ ہند کے ظالمانہ قبضے میں کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ جو کچھ شاہد آفریدی نے کہا وہ ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔ افسوس کہ ہندوستانی میڈیا کچھ تو سبق پڑھ لیتا۔ پاکستان دشمنی میں وہ ساری حدود پھلانگ لیتا ہے۔

شیئر: