Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون اور سیٹ بیلٹ خلاف ورزی کی ڈیڈ لائن ختم ، آج سے خودکار چالان شروع

ریاض .... ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر آج سے خودکارسسٹم کے ذریعے چالان کیا جائیگا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ۔آج سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض میں خودکار چالان سسٹم شروع کیاجارہا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر دوران ڈرائیونگ کرنے کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں اس رجحان کو ختم کرنے کےلئے چالان کی رقم میں اضافہ بھی کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک اکثر لوگ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتے ہیں اس رجحان کو ختم کرنے کےلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے نیا کمپیوٹرسافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جو خود کارطریقے سے خلاف ورزی ریکارڈ کرکے چالان کرے گا ۔ خود کارطریقے سے چالان کرنے والے کیمرے مختلف مقامات پر نصب کئے جاچکے ہیں جن کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر ریاض ، مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ میں خود کار چالان کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے تاہم بعدازاں اس کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کیاجائیگا ۔ 
 
 
 

شیئر: