Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی کی مدت گزر گئی اور سفر نہ کرسکا، اب کیا کروں؟

  • الباحہ سے رضوان اختر کا سوال ہے کہ ’’ خروج نہائی‘‘ یعنی فائنل ایگزٹ لگوا یا مگر سفر نہ کرسکا،اس دوران مقررہ مدت گزر گئی۔ صورت مذکورہ میں کیا کرسکتا ہوں ؟
مزید پڑھیں: کفیل نے’’ ہروب‘‘ لگا دیا، اب کیا کروں ؟
  •  آپ کے مسئلہ پر ہم نے محکمہ جوازات سے دریافت کیاہے جہاں سے کہا گیا ہے خروج نہائی لگانے کے بعد 60 دن کے اندر اندر سفر کرنا لازمی ہے۔اگر سفر نہ کیا تو 60 دن سے قبل ایسے کینسل کروانا لازمی ہے۔ مقررہ مدت گزرجانے کے بعد فائنل ایگزٹ کینسل کرانے پر جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جو ایک ہزار ریال ہے۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد اگر آپ کا اقامہ کارآمد ہے تو وہ بحال ہو جائے گا، بصورت دیگر اقامے کی تجدید میں تاخیر پر مزید جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: مرافقین کا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع ، طریقہ کیا ہے؟
 واضح رہے خروج نہائی یا خروج عودہ حاصل کرنے کے بعد اگر مقررہ مدت میں سفر نہ کر سکیں تو 60 دن سے پہلے پہلے اسے کینسل کروانا لازمی ہے ،بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
آپ کو کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہے، ہم سے مشورہ لیں
 
 
 
 
 
        
 
 

شیئر: