Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو ٹرن نہیں،جھوٹ ٹرن

سکھر...پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ 3 ماہ مکمل ہونےوالے ہیں۔ 100 دن میں 100 جھوٹ نظر آئیں گے ۔عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 3 ماہ تک بیرونی دورے نہیں کرینگے مگر وہ 3 ملکوں کے دورے کرچکے۔آئی ایم ایف نہ جانے کا کہا۔ اب جارہے ہیں۔کہا تھا کہ مہنگائی نہیں کرینگے مگر سب چیزیں مہنگی ہیں ۔ یہ یو ٹرن نہیں ، جھوٹ ٹرن ہے۔سب سے بڑا جھوٹ ٹرن پارلیمنٹ میں جواب دینے کا کہا مگر پارلیمنٹ آتے ہی نہیں ۔سبز باغ دکھائے، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کا کہا۔اب یو ٹرن لینے کا کہتے ہیں تو عوام سمجھ جائیں کہ کچھ نہیں ملے گا۔جب بھی جھوٹ ٹرن لیں گے تو کہیں گے کہ اچھی لیڈر شپ کی علامت ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق علیمہ خان کی جائیداد باہر ہے۔ ان کے اوپر جے آئی ٹی بنائے یا پھر کیس نیب کے حوالے کریں، علیمہ خان وزیر اعظم کی بہن ہے وہ عام نہیں۔سابق وزیر اعظم سے منی ٹریل مانگی جارہی ہے تو ان سے بھی مانگی جائے۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ علیمہ خان کی منی ٹریل دیں۔ انہوں نے اداروں میں بھی تصادم کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن بنچوں پرساتھ بیٹھے ہیں۔اپوزیشن ایجنڈے پر آج بھی ساتھ ہے۔آنیوالا وقت بتا ئے گا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت خاموش کیوں ہے۔
 

شیئر: