Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا امریکا سے احتجاج‘ ناظم امور دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سے متعلق منفی بیان اور بے بنیاد الزامات لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور پال جونز کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہماری کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو دین کی سمجھ نہیں‘ عمران خان

شیئر: