Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی مفاد عزیز ہے‘ دنیا کی پروا نہیں‘ شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر ملک اور حکومت کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔ ہمیں دنیا کی کسی بات کی پروا نہیں بلکہ ملکی مفاد زیادہ عزیز ہے۔ ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے نتائج سامنے آنے چاہییں۔ ہمیں دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - -  --پاکستان کا امریکا سے احتجاج‘ ناظم امور دفتر خارجہ طلب

شیئر: