Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو سرکاری چینل پی ٹی وی سے متعلق کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کو سرکاری ٹی وی میں بدعنوانی سے متعلق کیس میں ضمانت خارج ہونے کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ دوران سماعت پی ٹی وی کے وکیل محمد نذیر جواد کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا۔کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی بھی کی گئی تھی۔
 

شیئر: