Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی و جنوبی کوریا میں ٹرین رابطہ بحال کرنے کی اجازت

  سیول ...جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے ساتھ ٹرین رابطہ بحال کرنے کے لئے اپنی عائد پابندیوں میں نرمی کردی ۔اس طرح سیول شمالی کوریا تک ایندھن اور متعدد طرح کی مصنوعات پہنچا سکے گا ۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پابندیوں میں نرمی سے شمالی کوریا تک ایندھن اور متعدد طرح کی مصنوعات پہنچا نے کے ساتھ اپنی گاڑیاں بھی وہاں ٹیسٹ کر سکیں گے۔ اس پروجیکٹ کے حوالے سے ایک تقریب رواں برس کے اختتام پر منعقد کی جائے گی تاہم شمالی کوریا پر عائد امریکی پابندیوںسے اس سلسلے میں زیادہ پیش رفت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر: