Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے پریٹی زنٹا

بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے دبنگ خان کا خطاب پانے والے ہیرو سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ سلمان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے ،وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیںکہ ایسی فلم بنائی جائے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔ایک انٹرویو میں پریٹی زنٹا نے کہا کہ فلم ”چوری چوری، چپکے چپکے“ میرے فنی کریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی مشکلات کی کئی وجوہ تھیں لیکن ایک وجہ سلمان خان بھی تھے جو اس فلم میں میرے سر پر مجازی سینسر بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے تھے جو ہمیشہ ہی یہ باور کراتے رہتے تھے کہ فلم میں کسی قسم کے نامناسب ڈائیلاگ اور نازیبا لباس نہ ہوں۔پریٹی زنٹا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پرانے انداز کی سوچ رکھتے ہیں لیکن بہتر انداز میں سوچتے ہیں وہ اس بات کا خیال بھی رکھتے ہیں کہ فلم میں سادگی ہو نی چاہئے اور سادگی بھی اتنی کہ نانی، دادی بھی سب کے ساتھ یہ فلم دیکھ سکیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح میری زندگی کے بھی کچھ بنیادی قواعد اور قوانین ہیں جن کی بنا پر میں بہت سے ایسے کام نہیں کرسکتی جس سے میرے خاندان کو اور آنےوالے بچوں کو شرمندہ ہونا پڑے۔انہوں نے کہا کہ میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں۔اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میں بہت سے مواقع آتے ہیں لیکن ہمیشہ اچھی ترجیحات کا انتخاب کرنا چاہئے ۔ میری زندگی میں لفظ انکار بہت اہمیت کا حامل ہے۔
 

شیئر: