Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکزس اور رفحاءکچن شو روم

رفحاء.... رفحاءکمشنری میں کنگ عبداللہ روڈ پر” المونیم کچن شوروم “ میں گاہک اور سیلز مین چین و سکون کے ساتھ ایک دوسرے سے گپ شپ میں مصروف تھے کہ اچانک برق رفتار لکزس اندر آئی اور تمام فرنیچر اور سامان الٹ پلٹ کرتے ہوئے دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔ شو روم کے مالک کا کہناہے کہ وہ شو روم میں بیٹھا ہوا تھا۔ گاہکوں سے بات چیت جاری تھی۔تیز رفتار لکزس بیرونی شیشے کے دروازے توڑتے ہوئے اندر گھس گئی۔ شو روم کو کافی نقصان پہنچا۔ گاڑی میں بھی ٹوٹ پھوٹ ہوئی البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرائیو رکا کہناہے کہ گاڑی اس کے کنٹرول سے نکل گئی تھی۔ اس نے اسپیڈ فکسڈ کررکھی تھی جو فنی خرابی کے باعث قابوسے باہر ہوگئی تھی۔
 

شیئر: