Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑ نے کی اجازت ہونی چاہئیے،فواد چوہدری

لندن... وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ خطے میں امن ہونے سے غربت کا خاتمہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی پا لیسیوں سے پاکستانی پاسپورٹ کی ا ہمیت بڑھے گی۔ دہری شہریت رکھنے والوں کو ا لیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وقت آ گیا کہ اوورسیز پاکستا نیوں کی توقعات پوری ہوں۔ پاکستان میں کرپٹ افراد کی گھبراہٹ د یکھ کر اوورسیز پاکستانی خوش ہیں ۔ پا رلیمنٹ میں مسائل پر بات ہونی چاہئے ۔ تحریک انصاف نے 100 دنوں میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ پاکستان مستحکم معیشت کی جانب بڑھ رہاہے ۔ ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ۔ صنعت و زراعت کوترقی دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔پنجاب میں بند ہو نے والی 200 ٹیکسٹائل ملز دو بارہ کھلنے جا رہی ہیں ۔

شیئر: