Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کی گاڑی الٹ گئی

الباحہ ۔۔۔ الباحہ ریجن کی الحجرة کمشنری میں ایک خاتون کی گاڑی الٹ گئی۔ خود زخمی ہوگئی اور اسکا ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل حسین احمد مبارک نے بتایا کہ حادثہ یکطرفہ ہے۔ گاڑی کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔ ڈرائیور خاتون کے ہمراہ 3بچے اور اسکی بہن تھی۔ 9سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ باقی سواریوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ خاتون ڈرائیور لائسنس کے بغیر گاڑی چلا رہی تھی۔ اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے الحجرة اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
 
 

شیئر: