Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبھی افغانستان چھوڑنے کی تجویز نہیں دی، امریکی جنرل

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کے آرمی چیف جنرل جوزیف ڈانفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور دہشت گردوں کو امریکہ پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کے لیے خلا فراہم کرسکتی ہے۔انہوں نے افغانستان میں امریکی فوج کی طویل دورانیے کے لیے موجودگی کی تجویز دی جو جنگ زدہ ملک میں استحکام کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ تجویز نہیں دوں گا کہ افغانستان چھوڑ دیں۔ افغانستان کو چھوڑنا نہ صرف جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث ہوگا بلکہ اس سے دہشت گردوں کو امریکی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے اتحادیوں کے خلاف منصوبوں کے لیے خلا مل جائے گا (جیساکہ انہوں نے 11 ستمبر 2001 میں کیا تھا)۔ امریکی جنرل نے کہا کہ افغانستان میں ہماری موجودگی کی وجہ سے دشمن پریشان ہے جس سے ان کی امریکہ کو دھمکانے کی پوزیشن بھی کمزور ہے۔انہوں نے افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کی مخالفت کرنے کی وجوہ بھی پیش کیں۔

شیئر: