Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی براؤز کو خوبصورت بنانے کے لیے ۔۔۔‎

آئی براؤ کے بال بڑھانےکے لیے کیسٹر آئل استعمال کریں . 
سانولی اور گندمی رنگت کی حامل خواتین کے لیے بیوٹی ایکسپرٹس مشورہ دیتے ہیں   کہ وہ آئی براؤز کو  شیپ دینے کے لیے کتھئی آئی براؤ پینسل استعمال کریں  . یہ رنگ سیاہ آئی براؤ پینسل کے مقابلے میں  انکی رنگت کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوگا . 
آئی براؤ پینسل ااستعمال کرنا کا درست طریقہ یہ ہے کہ  ہلکے کتھئی یا سیاہ رنگ کی پینسل کو  بھنووں کے دونوں کناروں سے باری باری لگانا شروع کریں  اور اختتام درمیان میں ہو  . اگر آپ پینسل کو درمیان سے لگانا شروع کریں گی تو  بھنووں کی شیپ متاثر ہو سکتی ہے . 
میک اپ مکمل ہونے کے بعد  آئی براؤ برش کی مدد سے بھنویں ضرور سیٹ کریں . 
آئی براؤ  بنوانےکے بعد  اکثر خواتین کو تکلیف اور باریک سرخ دانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے  . اس صورتحال سے بچنے کے لیے  متاثرہ جگہ پر ایلوویرا جیل لگائیں  . یہ جلدکو آرام اور سکون پہنچانے میں مدد دے گا .  
یہ بھی پڑھیں:گردن کی خوبصورتی اور نکھار

شیئر: