Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں کی صحت کے لیے زنک سپلیمنٹس ‎

 جسم میں زنک کی کمی ناخنوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں ناخن ٹوٹنا ، مڑنا اور پیلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ناخنوں کو ٹوٹنے اور کھردرا ہونے سے بچانے کے لئے زنک کی مطلوبہ مقدار کی فراہمی ضروری ہے ۔ ملٹی وٹامن کیپسول جن میں زنک ، سیلنیم اور بائیوٹن کی مطلوبہ مقدار موجود ہو ناخنوں کو صحت مند بنانے اور جسم میں ان اجزاء کی کمی کو دور  کرنے کے لیے بہترین سپلیمنٹس ہیں .  سپلیمنٹس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے انہیں مستقل مزاجی سے استعمال کرنا ضروری ہے ۔ محض ایک دن میں دو سپلیمنٹ استعمال کر لینے سے آپ اس کے فوائد حاصل نہیں کرسکتے ۔ اس کے لیے کم از کم دو ماہ تک یومیہ سپلیمنٹ استعمال کریں یا پھر تب تک جب تک آپ اس کا فائدہ نہ دیکھ لیں ۔ اس سے نہ صرف آپ کے ناخن مضبوط اور خوبصورت ہوں گے بلکہ یہ بالوں کو صحت مند بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔ خون میں زنک کی کمی بالوں کے جھڑنے کا سبب بھی بنتی ہے لہذا زنک سپلیمنٹس بالوں اور ناخنوں کے لئے یکساں مفید ہیں اور ڈاکٹر حضرات اپنے ناخنوں اور بالوں کی حفاظت کے لیے  خود ان سپلیمنٹس کو استعمال کرتے ہیں ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں