Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کا فلسطینی یونیورسٹی پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ اسرائیلی فوج نے  مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر قائم ایک یونیورسٹی پر چھاپہ مارا وہاں موجود طلباء  اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یونیورسٹی میں پروپیگنڈہ لٹریچرکی موجودگی کی آڑ میں یونیورسٹی کے دفاتر اور کمروں  میں گھس کر تلاشی لی اور قیمتی سامان اور فرنیچر کی توڑ پھوڑ کی۔قابض فوج نے یونیورسٹی میں طلباء  کی اسلامی کتابیں  اور ان کادیگر قیمتی سامان بھی ضبط کرلیا۔

شیئر: