Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے صنعتکاروں کی مدد کا معاہدہ

ریاض ۔۔۔ سماجی فروغ بینک اور سابک نے چھوٹے کارخانوں کی فنڈنگ کا معاہدہ کرلیا۔سعودی حکومت نے چھوٹے صنعتکاروں کیلئے خصوصی اسکیم تیار کی ہے۔ جسے ”نساند“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے معنیٰ ”ہم مدد گار ہیں“ کے ہیں۔ معاہدے کا مقصد چھوٹے چھوٹے صنعتی منصوبوں کو غیر مالی خدمات اور مختلف سہولتیں فراہم کرنا ہیں۔اس کی بدولت سابک اور فروغ سماجی بینک کی مشترکہ مصنوعات مارکیٹ میں آئیں گی۔ بینک اب تک اس طرح کے 1500سے زیادہ منصوبوں کو فنڈ فراہم کرچکا ہے۔

                                   

شیئر: