Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری کشمیریوں کی شہادت کا نوٹس لے ، جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز

جدہ ۔۔۔ جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیئرمین سردار محمد اشفاق سینئر وائس چیئرمین چو ہدری خورشید متیال سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنایت چیف آرگنائزر عبداللطیف عباسی انجنیئر ابرار خان ،سردارکامران اعظم سردار سجاد شاہین چودہدری معروف راجہ شمروز خان انجینیئر عارف مغل راجہ ریاض ارشد بٹ، خوشحال شریف، سردار مصطفی خان، عمران اکرم اور دیگر کارکنان نے ایک مشترکہ بیان میں کشمیر کے گاوں پلوامہ میں ہندوستانی مسلح افواج کے ہاتھوں 20 سے زائد شہداءاور دسیوں کو زخمی کئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اپیل کی کہ ہنگامی اجلاس بلا کر ہندوستان کے خلاف کشمیر میں ہونے والے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ہندوستانی حکومت کی اس دہشتگردی کے خلاف عملی اقدام کر ے ۔ ہندوستان نے کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم وستم اور بربریت کی انتہا کردی ہے جس کی مثال ا نسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ہندوستان نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا لیکن انشاءاللہ وہ اپنی اس مذموم کوشش میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ کشمیری اپنا حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔ بیا ن میں مزید کہا گیا کہ ہم کشمیری بھائیوں, ماﺅں, بہنوں,بزرگوں اور نوجوان کی ہمت، جرآت اور جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شیئر: