Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حسینیہ مکہ“ میں شراب کی بھٹی!

مکہ مکرمہ ۔۔ ۔ مکہ مکرمہ پولیس نے حسینیہ مکہ میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی ایک بھٹی دریافت کرلی۔ غیر ملکی چلا رہے تھے۔ شراب سے بھرے 62کنستر ضبط کئے گئے۔ ہر کنستر 142لیٹر کی گنجائش کا تھا۔ جائے وقوعہ سے شراب کشید کرنے والے 2 آلات بھی برآمد ہوئے۔ عرب ملک کے 2غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے الکعکیہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔ جائے وقوعہ سے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔

                                 

شیئر: