Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں مختلف مسائل پراختلافات میں اضافہ ہوا

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ میں کئے جانیوالے سروے میں 80 فیصد عوام کے خیال میں ملک میں اختلافات پہلے کے مقابلہ میں زیادہ نمایاں ہو رہے ہیں۔ امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے اور امریکی یونیورسٹی سوفکول کی جانب سے مشترکہ طور پر جائزے کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد موجودہ امریکی طرز عمل سے متعلق عوام کی رائے جاننا تھا۔رائے عامہ کے اس جائزے کے مطابق 78 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2سال کے دوران امریکہ میںمختلف مسائل پراختلافات میں اضافہ ہوا ۔صرف 11فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں اختلافات معمول کے مطابق ہیں۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ 11دسمبرسے 16 دسمبرکے دوران کیا گیا۔ اس جائزے کیلئے امریکہ کے مختلف شہروں سے ایک ہزار لوگوں کی رائے لی گئی۔ اس تحقیق کے نمونے میں شامل تمام افراد صدارتی ووٹ کیلئے رجسٹرڈ شہری تھے۔

شیئر: