Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 2297383 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے، محکمہ پاسپورٹ

ریاض ۔۔۔ 26صفر 1439ھ سے غیر قانونی تارکین کیخلاف چلائی جانے والی گرفتاری مہم کے تحت 13ربیع الثانی 1440ھ تک اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 20لاکھ سے زیادہ گرفتا رکئے گئے۔ انکی مجموعی تعداد 2297383ہے۔ ان میں 1783074اقامہ ، 352932 محنت قوانین، 161377سرحدی امن کی خلاف و رزی کرنے والے شامل ہیں۔37694سعودی عرب میں در اندازی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصد دیگر ممالک کے پائے گئے۔ علاوہ ازیں 1784سعودی سرحدیں عبور کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے۔ اقامہ و محنت و سرحدی امن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں نیز غیر قانونی تارکین کو چھپانے میں ملوث 3155افراد پکڑے گئے۔

شیئر: