Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد: ہند کی افواج کی جانب سے کشمیر میں کھلی جارحیت اور دہشت گردی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہند کے ظلم و ستم جاری ہیں اور اس حوالے سے ہند ”میں نہ مانوں“ کی ضد پر اَڑا ہوا ہے جو اسے چھوڑنا پڑے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے۔ ہند کو سیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ سال کشمیر میں قابض فوج کے مظالم سے 375 کشمیری شہید ہوگئے تھے ۔
 

شیئر: