Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید نے حکومت سے اختلاف ظاہر کردیا‘ عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک کی دولت لوٹنے والے گرفتار ہوکر بھی قوم ہی کا پیسہ استعمال کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوروں، ڈاکوؤں اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے لیے ڈاکٹروں نے بیان دیا کہ ان کو کھلی فضا میں رکھا جائے۔ شیخ رشید نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسحق ڈار سابق وزیر اعظم کے جہاز میں فرار ہوا اور آصف زرداری بھی ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔ ن لیگ کی قیادت پر الزام لگاتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف، نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین شہباز شریف کو بنا کر دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا س معاملے پر حکومت سے اختلاف ہے، جس پر میں عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔

شیئر: