Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمرانی اعزاز نہیں امتحان ہے، پروفیسر آصف قریشی

پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علماءدینی تعلیمات کو فروغ دیں
ریاض (ذکاءاللہ محسن ) حکمرانی اعزاز کی نہیں بلکہ امتحان کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنگ سعود یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور مجلس پاکستان کے سرپرست اعلی پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی نے ”اسلامی ریاست کیسے قائم ہوتی ہے“کے عنوان سے لیکچر کے دوران کہی جس کو سننے کےلئے ریاض کی سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا اس موقعہ پر ڈاکٹر آصف قریشی نے کہا کہ جہاں کہیں بھی مسلمان ملکر رہتے ہیں انکی خواہش ہوتی ہے کہ انکی زندگی اسلامی اصولوں قواعد وضوابط کے مطابق گزرے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اسلام کی درست تعلیمات کو عوام کے اندر فروغ دیں تاکہ عام آدمی اسلامی تعلیمات سے مستفید ہو اور اس طرح معاشرے میں تبدیلی بھی ممکن ہوگی اور اسلامی حکومت کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگی لیکچر کے آخر میں شرکاءنے سوالات کئے اور پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی نے جوابات دئیے مجلس پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالوحید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: