Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز

کراچی ...سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ۔ مختلف جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے بھی شروع ہو گئے۔ آصف علی زرداری بھی متحرک نظر آرہے ہیں ۔ 17 جنوری کو بدین کا دورہ متوقع ہے۔پیپلزپارٹی نے جوابی وار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے ناراض ارکان توڑنے کی کوششیں شروع کردیں۔ ایم کیوایم حیدرآباد میں 18 جنوری کو جلسہ کرے گی۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدر بھی سندھ کا دورہ کرنے والے ہیں۔دورے کے دوران سندھ میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بات چیت بھی ہو گی ۔ عمران خانتحریک انصاف سندھ کے امور کا جائزہ بھی لیں گے۔ ہم خیال جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیر اعظم کو گھوٹکی کے دورے کی دعوت علی گوہر خان مہر نے دی تھی۔ چند ہفتے پہلے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ تحریک انصاف سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لئے اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جس کے لئے فواد چو ہدری نے دورہ سندھ کرنا تھا ۔

شیئر: