Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران زلمے خلیل زاد کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات متوقع ہے جبکہ ان کے ساتھ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلس ویلز بھی پاکستان آئیں گی۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد دفتر خارجہ میں باقاعدہ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ اس حوالے سے افغانستان سے امریکی انخلا اور افغان طالبان سے مذاکرات پر مشاورت بھی کی جائے گی۔ زلمے خلیل زاد 19 جنوری تک پاکستان میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی نمایندہ خصوصی گزشتہ روز چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے چینی قیادت سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی۔
 
 

شیئر: