Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی والے گھر میں آگ لگ گئی‘ 4 خواتین زندہ جل گئیں

راول پنڈی:  اسلام آباد کے جڑواں شہر راول پنڈی کے سکستھ روڈ کے علاقے میں شادی کے گھر میں آتشزدگی سے 4 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گھرمیں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آکر 4 خواتین زندہ جل کر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ اور امدادی اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ کارروائیوں کا آغازکیا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے ، تاہم آگ میں زندہ جلنے والی خواتین اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔ دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع دینے کے بعد ریسکیوٹیم موقع پربروقت نہ پہنچ سکی جب کہ جو گاڑی پہلے پہنچی اس کے پاس پانی نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’ڈاکٹر غیر پیشہ ورانہ‘ حکومت اور ادویہ ساز کمپنیاں مل گے‘‘
 

شیئر: