Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجنبی ڈرائیور کیساتھ خاتون سفر کرسکتی ہے؟

ریاض ۔۔۔ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر شیخ ڈاکٹر یوسف الشبیلی نے بتایا ہے کہ شہر کے اندر غیر ملکی ڈرائیور کے ساتھ خاتون سفر کرسکتی ہے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں۔ یہ شرعی خلوت کے دائرے سے خارج ہے۔ اپنی بیوی کو اس طرح ڈرائیور کے ساتھ سفر کی اجازت دینے والا خاوند گناہ گار نہیں ہوگا۔ الشبیلی نے کہا کہ اندرون شہر ڈرائیور کیساتھ تنہا سفر کرتے وقت خاتون خوشبو کا استعمال نہ کرے۔ خوشبو استعمال کرنا صحیح نہیں ہوگا۔
 

شیئر: