Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ:کینسر سے نجات پانیوالوں میں اضافہ

لندن۔۔۔ برطانیہ میں ایک رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور خون کے کینسر کے شکار نوجوانوں میں صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ”ٹین ایج کینسر ٹرسٹ“ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے ان بیماریوں سے بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔رپورٹ میں 2001 ءاور 2015ءکے دوران 13 سے 24 سال افراد کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے۔ کینسر نوجوانوں میں کم ہوتا ہے اور 13 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں کینسر کے مریضوں کی تعداد کینسر کے مریضوں کی کل تعداد کے ایک فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران خون کے سرطان سے صحت یابی کی شرح 61 فیصد سے 71 فیصد ہو گئی۔
 

شیئر: