Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کا امن و استحکام اتحادی ممالک کو انتہائی عزیز ہے، عادل الجبیر

ابوظبی۔۔۔وزیر مملکت برائے خارجہ امور  عادل الجبیر نے کہا ہے  کہ  یمن کا امن و استحکام  اتحادی ممالک کو انتہائی عزیز ہے۔  ان سے زیادہ  یمن کے مفاد کا  فکرمند کون ہوسکتا ہے۔  اتحادی ممالک  جنگ کے  خواہشمند نہیں تھے۔  ایران نواز حوثی ملیشیا نے انہیں  جنگ پر مجبور کردیا۔  وہ ابو ظبی میں  منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہیئے کہ  یمن میں پیدا ہونے والا انسانی  مسئلہ  حوثی باغیوں کا  پیدا کردہ ہے۔  اس کا حل  باغیوں کے سرکچلنے میں ہے۔  یمن کی دستوری، قانونی حکومت  کو تسلیم کرنے اور  قانون کی بالادستی  نافذ کرنے سے یمن کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ 
 

شیئر: