Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسے مقاصد کا تعین کریں جن کاحصول ممکن ہو، تصدق گیلانی

پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض کے سیمینار سے چیئرمین شعبہ انجینیئرنگ کا خطاب 
ریاض( ذکاء  اللہ محسن )پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض کے کمیونیکیشن اور  نیٹ ورک  انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ نے   ’’Set and Get Your Goal‘‘کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا ۔ معروف موٹیویشنل  اسپیکر اور تجزیہ نگار تصدّق گیلانی اس سیمینار کے کلیدی مقرّر تھے۔ یونیورسٹی کے شعبہ انجینیئرنگ کے چیئرمین مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا ء نے شرکت کی۔ تصدّق گیلانی نے  کہا کہ کچھ اپنے  مقاصد آسانی سے حاصل کرلیتے ہیں، کچھ اس کے حصول کے لئے بہت محنت اور کوشش کرتے ہیں  اور کچھ میں ترغیب کی کمی ہوتی ہے  اور  وہ درمیان میں ہی اْمید چھوڑ دیتے ہیں۔ کامیابی کیلئے  ایسے مقاصد کا تعین کریں جن کا حصول ممکن ہو۔ قابل حصول مقاصد مخصوص ہوتے ہیں۔ آسان اور مخصوص مقاصد اپنائیں۔ بہت سے لوگ  اور طلباء   اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پیچیدہ تراکیب  اور حکمت عملی اپناتے ہیں۔ مبالغہ آرائی نہ کریں۔ ایسے مقاصد چْنیں جو حاصل کئے جانے کے قابل ہوں۔ آخر میں تصدق گیلانی کی جانب سے  سیمینار کو  سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ لوگ آپس میں مل کر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید بھی ہوں اور علمی تبادلہ خیال ہونے سے  نئی راہوں کا تعین بھی کیا جاسکے۔
 

شیئر: