Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی پی پی مڈل ایسٹ کا جنرل سیکریٹری بنانے پر محمد خالد رانا کااظہار تشکر

بلاول بھٹو زرداری بڑے سیاستدانوں کو متاثر کررہے ہیں، احسن عباسی
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکریٹری محمد خالد رانا کا کہنا ہے کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اتنی اہم ذمے داری کے قابل سمجھا اور سعودی عرب کے ورکرز پر اعتماد کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے قائم مقام صدر احسن عباسی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے دوران کیا جس میں پارٹی کے دیگر عہدے داروں نے بھی شرکت کی اس موقع پرمحمد خالد رانا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جو عہدہ دیا گیا ہے میری کوشش ہوگی اس کا پورا حق ادا کر سکوں۔محمد خالد رانا نے پاک میڈیا فورم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ریاض میں ورکنگ جرنلسٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے عشائیے کے میزبان احسن عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نوجوان قیادت کے ہاتھ میں ہے اور بلاول بھٹو زرداری اپنی عمر سے کئی بڑے سیاست دانوں کو متاثر کر رہے ہیں اس سے انہوں نے اپنا آپ منوا لیا ہے۔

شیئر: