Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئرلینڈ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی

ڈبلن ۔۔۔آئرلینڈ کے ایوان زیریں نے فلسطین میں قائم غیر قانونی ریاست اسرائیلی کی مصنوعات کی درآمد اور خدمات حاصل کرنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ آئرلینڈ کے ایوان زیریں میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ری پبلک پارٹی (فیانا فیل) کے سینیٹر نیال کولنز نے بل پیش کیا ۔بل کے حق میں 78 جبکہ مخالفت میں صرف 45 ووٹ پڑے۔قبل ازیں دسمبر میں آئرلینڈ کے ایوان بالا نے امریکہ، یورپی طاقتوں اور اسرائیل کی مخالفت کے باوجود اس بل کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔ایوان بالا میں آزاد سینیٹر فرانسس بلیک نے بل پیش کیا تھا جس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے میں تجاوزات کے حوالے سے اسرائیلی مصنوعات کی درآمد یا فروخت پر پابندی عائد کرنا تھا۔ سینیٹر فرانسس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آئرلینڈ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ہم تاریخ رقم کرنے کے لیے ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔

شیئر: