Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بناو سرٹیفکیٹ،سرمایہ کاری کیسے کریں،منافع کتنا ملے گا؟

اسلام آباد ... اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے پاکستان بناو سرٹیفکیٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں جو ہماری مجموعی برآمدات کے 80 فیصد کے مساوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سکوک اور دیگر حکومتی سیکیورٹیزمیں سرمایہ کاری ڈائیلاگ سے شروع ہوتی تھی، یہ ا سکیم سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے مخصوص ہے۔ پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ میں کم از کم سرمایہ کاری 5 ہزار ڈالر ہو گی زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں۔ 3 سال کیلئے اس پر منافع کی شرح 6.25 اور 5 سال کیلئے منافع کی شرح 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔سمندر پار پاکستانی ویب پورٹل کے ذریعے بھی زیادہ سے زیادہ 15 منٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کے منافع پر ٹیکس نہیں ہو گا ۔منافع ڈالر اور روپے دونوں میں ادا ہو سکے گا۔ علاوہ ازیں ایک فیصد انکیشمنٹ پر سرمایہ کاری میں لگائی گئی رقوم بھی واپس ہو سکتی ہیں۔ پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کیلئے سائبر سیکیورٹی کا بہترین، محفوظ اور جدید ترین طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیز 30 جون 2019ءتک پاکستان بناو سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پی او سی رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس ہیں سرمایہ کاری کے اہل ہونگے۔ سرمایہ کاری پاکستان بناوویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ہر سرمایہ کار کو اکاونٹ آپریٹ کرنے کیلئے خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا۔ 

شیئر: