Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 3دن تعطیل کا اعلان

کویت: محکمہ سول سروس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم الوطنی اور یوم آزادی کی مناسبت سے 24،25اور26فروری کو عام تعطیل ہوگی۔ محکمہ نے کہا ہے کہ مذکورہ دنوں میں تمام وزارتیں، سرکاری ادارے ، تعلیمی اور نجی شعبے تعطیل کریں گے۔ جن اداروں میں کام کی نوعیت ایسی ہو جہاں چھٹی کے دنوں میں کام کرنے کی ضرورت ہو وہاں چھٹی والے دن ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو متبادل دن یا معاوضہ دیا جائے گا۔ تعطیل کے بعد تمام ادارے بدھ 27فروری کو کھل جائیں گے۔
 

شیئر: