Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کا دہرا معیار قابل قبول نہیں، عبداللہ پھوڑ

اس ماہ کے دوران پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ہوگا 
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی )جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عبداللہ پھوڑ نے کہاہے کہ نیب کادہرامعیارقابل اعتمادنہیں۔ انہوں نے ا ن خیالات اظہار عزیزیہ میں غلام رسول مینگل کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرنیب نے واقعی سنجیدگی سے کام کیا تو آئندہ چنددنوں میں حکومتی حلقوں سے مزیدگرفتاریاں سامنے آئیں گی، انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں ملین مارچ عوامی بیداری مہم اورجے یوآئی کی سیاسی قوت کے بھرپورمظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ،ا س سلسلے میں 17 فروری کو مردان 24کو ٹنڈوغلام علی ضلع بدین اور نصیرآبادڈویژن میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاناموس رسالت ملین مارچ ہوگا ۔ 
 

شیئر: