Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو ورلڈ چیمپیئن عائشہ ایاز

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپیئن شپ میں اپنی ایج کیٹیگری میں جیتنے والی عائشہ ایاز دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپیئن بن گئی ہیں۔ وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے متحدہ عرب امارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپیئن شپ جیت کر اپنی یہ کامیابی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام کرنے کااعلان کیا تھا۔عائشہ ایاز کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے مطابق عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرا دی جائےگی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: