Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی ہوا مضر صحت ہو گئی‘ کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ

کراچی:  شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے اور اس دروان شہر میں جابجا پھیلے کوڑا کرکٹ اور گرد کے باعث فضائی معمار مضر صحت ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر کا موسم خشک اور ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے۔
پاکستان ائر کوالٹی انیشیٹیو کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کے باعث شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہوگیا ہے اور فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 159 پی ایم ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں کل تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ ایسے میں حساس افراد کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیاہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ کا نظام آج سے

شیئر: