Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے برطانیہ سے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دئیے

بیجنگ۔۔۔چین کے نائب وزیراعظم نہوا نے برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ کے ساتھ تجارتی بات چیت منسوخ کر دی ۔ بات چیت منسوخ کرنے کی وجہ برطانوی وزیر دفاع گیون ولیمسن کی وہ دھمکی قرار دی گئی جس میں انہوں نے پیسیفک خطے میں جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا کہا تھا۔ چینی نائب وزیراعظم برطانوی وزیر خزانہ کے ساتھ اسی ویک اینڈ پر مختلف تجارتی امور پر گفتگو کرنے والے تھے۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق چین نے احتجاجاً مذاکرات کو منسوخ کیا ہے

شیئر: