Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ای پیپر ’’عاجل ‘‘کا دورہ پاکستان پر خصوصی پیج

ریاض۔۔۔۔سعودی ای پیپر ’’عاجل ‘‘نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیج قائم کیا ہے۔ 15فروری کو   ایک طرف تو العربیہ کو دیئے گئے وزیر اعظم پاکستان کے انٹرویو کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا، اس کی وڈیو بھی جاری کی گئی۔ اس کی سرخی تھی کہ ’’ہم ولیعہد کے دورے کے منتظر ہیں اور سعودی عرب کو ہمیشہ مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں‘‘، عمران خان۔ دوسری خبر پاکستان علماء کونسل کی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کونسل نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد سلمان کے دورہ پاکستان کے خیر مقدم کیلئے اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنسیں منعقد کیں۔ تیسری خبر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات کے حوالے سے دی گئی۔ہر خبر کو متعلقہ تصاویر سے آراستہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: - - - -  -ولیعہد کے دورہ پاکستان پر سعودی میڈیا میں ہلچل

شیئر: