Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کو ڈائٹ میں تبدیلی کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے خاص طور پر ایسی غذائیں جو پوٹاشیم سے بھرپور ہوں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ نمک ہائی بلڈ پریشر کی ایک کامن وجہ ہے لہذا بلڈپریشر کو نارمل رکھنے کے لیے اپنی روز مرہ کی خوراک میں نمک کی مقدار میں کمی لانا ضروری ہے۔ سیچوریٹیڈ فَیٹ سے بھرپور غذائیں ، جو وزن میں اضافہ کر کے بلڈپریشر کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں ، ان کی بھی خوراک میں کمی ضروری ہے۔ وہ غذائیں جو پوٹاشیم سے بھرپور ہوں ، ہائی بلڈ پریشر سے متاثرہ افراد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ زیادہ تر افراد کا خیال یہ ہے کہ کیلا پوٹاشیم کا بہترین ذریعہ ہے لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی غذائیں ہیں جو کیلے سے بھی زیادہ پوٹاشیم کی حامل ہوتی ہیں۔ ان میں سفید اور سیاہ پھلیاں شامل ہیں جو قیمتی منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سفید پھلیوں کا ایک کپ کیلے کے مقابلے میں دوگنی پوٹاشیم کا حامل ہوتا ہے۔ اس میں تقریبا 829 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے جب کہ ایک درمیانے سائز کیلے میں پوٹاشیم کی مقدار 422 ملی گرام ہے۔ اسی طرح سیاہ پھلیاں اپنے اندر پوٹاشیم کی 611 ملی گرام مقدار سموئے ہوئے ہیں۔ اگرآپ ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ ایسی غذاو¿ں کو ترک کر دیں جن میں نمک زیادہ مقدار میں استعمال کیا گیا ہو۔ اپنی خوراک میں دن بھر میں چھ گرام سے کم نمک استعمال کریں۔ اگر آپ اوور ویٹ ہیں تو اپنا وزن کم کرنے کی فکر کریں۔ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں استعمال کریں۔ اور سب سے بڑھ کر باقاعدگی سے ورزش کرنا نہ بھولیں۔ یہ وہ بنیادی ٹپس ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ 
 

شیئر: