Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا کا ہند کیخلاف فاتحانہ آغاز

وشاکھاپٹنم:آسٹریلیا نے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہند کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ہند کے وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز تک محدود رکھا۔لوکیش راہول نے 50 رنز بنا ئے لیکن دیگر بلے باز بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اوپنر روہت شرما صرف 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے 24 رنز کا اضافہ کیا تاہم سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 29 رنز بنائے لیکن 37 گیندوں کا سامنا کیا جس میں صرف ایک چھکا شامل تھا اس کے علاوہ کوئی باونڈری شامل نہیں تھی۔ہند نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا ئے ۔آسٹریلیا کے کولٹر نیل نے 26رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔ مہمان ٹیم کے لئے ہدف اتنا آسان ثابت نہیں ہوا اور میچ آخری اوور کی آخری گیند تک جاری رہا۔آسٹریلیا کے کولٹر نیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے اسٹوئنز صرف ایک اور کپتان ایرون فنچ صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم شارٹ اور گلین میکسویل نے ٹیم کو مشکل حالات سے نکال کر اسکور کو 89 رنز تک پہنچایا۔میکسیول آوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے انہوں نے شاندار 56 رنز بنا کر چاہل کی گیند پر راہول کو کیچ د یا جس کے بعد شارٹ بھی 37 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے اس وقت تک آسٹریلیا کے لئے میچ آسان بن گیا تھا اور 16اوورز میں اسکور 5 وکٹوں پر 102 رنز تھا ۔ کمنز اور رچرڈسن نے میچ کی آخری گیند پر ٹیم کو 3 وکٹوں سے فتح دلا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: