Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین بجاکر گنیز بک میں نام درج کرانیوالے روہتاس’’ در بدر‘‘؟

فرید آباد۔۔۔  چین میں مسلسل 10گھنٹے تک بین بجاکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے والے روہتاس آج شہر میں جگہ جگہ بین بجا کر گزر بسر کررہے ہیں۔62سالہ روہتاس کئی فلموں میں بھی اپنی بین کی دھنیں دے چکے ہیں۔علاوہ ازیں کامن ویلتھ گیمز میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔روہتاس بتاتے ہیں کہ انہوں نے 20سال قبل چین میں منعقد پروگرام کے دوران لگاتار 10گھنٹے تک بین بجاکر اپنا نام گنیز بک میں درج کرالیا تھا۔ وہ بھوپانی گاؤں کے رہنے والے ہیں ، دہلی کے مولڑ بند میں اپنا بین پارٹی سنٹرقائم کررکھا۔ انہوں نے 15سال کی عمر سے بین بجانا شروع کیااور جلد ہی اس فن میں مہارت حاصل کرلی اوراب اسے بطور پیشہ اختیار کرلیا۔روہتاس نے بتایاکہ عامر خان، جوہی چاولہ، امیتابھ بچن کی فلم ’’تم میرے ہو‘‘کے علاوہ دھرمیندر ، ہیما مالنی کی فلم رضیہ سلطان میں بھی بین کی دھن بجائی تھی۔مشہور تھیٹر اداکار ٹام آلٹر اور زہرہ سہگل کے ساتھ ڈراموں میں بھی انہوں بین بجائی۔2010ء میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔روہتاس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و بیرون ملک شہرت حاصل کرنے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے انہیں کوئی اعزاز نہیں ملااور آج بھی وہ  بین بجانے کا پروگرام کرکے زندگی کےدن کاٹ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -یوپی بورڈ: 12ویں کلاس کے امتحان میں اجتماعی نقل، 17افراد گرفتار

شیئر: